نارمل کیٹیگری :ب فارم کی فیس 50 روپے، پراسیسنگ وقت 7 دن مقرر،نادرا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کیلئے فارم ب کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستانی شہریوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر بچوں کا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جسے ’ب‘ فارم بھی کہا جاتا ہے حاصل کرنے کیلئےدرخواست دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رشوت کا الزام: ایف آئی اے افسر سمیت 4 اہلکار گرفتار

نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم جاری کیا جاتا ہے، والدین درست شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ
ب فارم کے لیے قریبی نادرا سینٹر پر جائیں اور درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدم اعتماد آخری آپشن ،متحدہ اپوزیشن کیلئے مشاورت ضروری، سردار عتیق

پہلے ٹوکن حاصل کریں، بائیو میٹرک تصدیق کروائیں، بچوں کی تصاویر یا فنگر پرنٹس (جہاں ضروری ہو۔)‘ والدین پاک آئی موبائل ایپ کے ذریعے بھی بچوں کے ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ب فارم کی فیس
نارمل کیٹیگری میں ب فارم کی فیس 50 روپے اور اس کا پراسیسنگ وقت 7 دن مقرر ہے۔

ایگزیکٹو کیٹیگری کے لیے فیس 500 روپے ہوگی اور ایک دن کے بعد ’ب‘ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

Scroll to Top