مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے شعبہ ریزرو کے ڈرائیور ہیڈکانسٹیبل پرویز خان کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کے ساتھ پانچ ہزار روپے نقد انعام سے نوازسے نوازدیا۔
کیپٹن(ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک انسپکٹر جنرل پولیس تعینات ہونے کے بعد اسلام آباد سے براستہ مری مظفرآباد کی جانب آ رہے تھے کہ انھوں نے پھگواڑی کے قریب مین سڑک کے کنارے آزادکشمیر کے رجسٹریشن نمبر کی ایک پولیس بس کھڑی دیکھی جس کو ایک شخص بڑی محنت سے صاف کر رہا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیز ترین انٹرنیٹ، ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے رائٹ آف وے چارجز ختم
انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے اپنی گاڑی روک کر اس شخص کے پاس گئے اور سلام کر کے پوچھا کہ آپ کون ہو اور اتنی بڑی گاڑی کو صاف کرنے کی تکلیف کیوں اٹھا رہے ہو تو اس شخص نے اپنا تعارف اس سرکاری بس کے ڈرائیور کے طور پرکرواتے ہوئے کہا اس کا رزق اس گاڑی سے وابستہ ہے اس لئے وہ اپنی سرکاری بس کی دل سے دیکھ بھال کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6ریکارڈ
انسپکٹر جنرل پولیس نے سرکاری ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے جب بتایا کہ وہ آزادکشمیر کے نئے آئی جی ہیں تو وہ حیران رہ گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈرائیور پرویز کو دو روز بعد دفتر آنے کی دعوت دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: ایم ایس ڈاکٹر یٰسین کے تبادلے کیخلاف عوام سڑکوں پر، پہیہ جام کی دھمکی
پرویز خان کو دفتر آنے پر انسپکٹر جنرل پولیس نے عزت و احترام دیتے ہوئے سرکاری گاڑی بہترین دیکھ بھال کرنے کی احسن کارکردگی پر کلاس ون سرٹیفیکیٹ کے ساتھ پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔




