تیز ترین انٹرنیٹ، ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے رائٹ آف وے چارجز ختم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد کشمیر نے تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے” رائٹ آف وے چارجز‘‘ختم کردیئے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ون ونڈو سہولت بھی فراہم

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام اس اقدام کا مقصد ریاست میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیز رفتار توسیع اور انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے طوفانی دورے ،اہم ملاقاتیں

رائٹ آف وے فیس کے خاتمے سے ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی

اس اقدام کے نتیجے میں منصوبوں کی تکمیل تیز اور خدمات کی دستیابی وسیع ہوگی

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: ایم ایس ڈاکٹر یٰسین کے تبادلے کیخلاف عوام سڑکوں پر، پہیہ جام کی دھمکی

آئی ٹی کمپنیوں، سرمایہ کاروں طلبہ، کاروباری طبقے، فری لانسرز اور سرکاری اداروں کو بھی معیاری اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی

ون ونڈو سہولت کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز مختلف ایک ہی دفتر میں درخواست جمع کروا کر وہیں سے متعلقہ محکمہ جات کی این او سی حاصل کرینگے

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی : محمد عامر

حکومت آزاد کشمیر کے ان اقدامات اور PTCL کی جانب سے اعلان کردہ متوقع آپٹیکل فائٹر بچھانے کے عمل کی تکمیل کے بعد آزاد کشمیر میں غیر معیاری موبائل و انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ حل ہو جائیگا

Scroll to Top