راولاکوٹ، باغ(کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان نے راولاکوٹ/ باغ کے دورے کئے ، اپنے دوروں کے دوران مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی اور ملاقاتیں کی ۔۔
کور کمانڈر گوجرانولہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد گردیزی سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے انکے گھر آمد،سابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سید امداد گردیزی ، سید الطاف حسین شاہ گردیزی اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6ریکارڈ
دریں اثنا (بنگوئیں) میں سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی اپنے خالہ زاد بھائی سردار زاہد حسین خان کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرنے انکے گھر پر آمد ہوئی جس پر سابق وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سردار گلفراز خان اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔
(باغ )سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی ریٹائرڈ ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار گلزمان کے حقیقی بھانجے سردار احسان الحق کی وفات پر اظہارِ تعزیت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: ایم ایس ڈاکٹر یٰسین کے تبادلے کیخلاف عوام سڑکوں پر، پہیہ جام کی دھمکی
سابق وزیراعظم نے مرحوم کے اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت ، ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
(راولی، باغ)سابق وزیراعظم نےایس ای تعمیرات عامہ پونچھ ڈویژن سردار ندیم سرور اور سردار نعیم سرور سے انکے والد مرحوم صوبیدار ریٹائرڈ سردار سرور خان مرحوم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف خان ، سابق پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ واجد نور ، ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم ، سید اشفاق شاہ گردیزی ممبر میونسپل کارپوریشن ، سردار شجاع محمود منگول ایڈووکیٹ ممبر میونسپل کارپوریشن ، سردار کامران بیگ ، سردار بدر الزمان ، اسسٹنٹ کمشنر سردار علی الزمان ، سردار زاہد اشرف ، سردار قیوم چنگیزی ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر ، ترجمان ہمراہ سابق وزیراعظم سردار مشعل یونس، سابق پی آر او سردار ایاز مغل ، سابق میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ قمر الزمان ، سابق پی آر او سردار عمران یاسین خان ، سردار عاصم حمید ، میجر ریٹائرڈ راجہ اسد ، سردار جواد سید حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔
باغ میں سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم کی طرف سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔۔




