پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6ریکارڈ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں افطاری کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرزاٹھے، پنجاب کے علاقے سرگودھا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: ایم ایس ڈاکٹر یٰسین کے تبادلے کیخلاف عوام سڑکوں پر، پہیہ جام کی دھمکی

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ،خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، ہری پور ،پشاور سمیت باجوڑ ، چترال، مالاکنڈ، پارہ چنار، لنڈی کونسل ، بونیر ، شانگلہ ، شمالی وزیرستان ، صوابی ، دیربالا ، مہمند ، شبقدر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ہے ۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، لوگ افطاری کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے ۔ ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئے آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی سے عوام نے نئی اُمیدیں باندھ لیں

راولپنڈی سمیت لوئردیر ، اپر دیر ، مالاکنڈ،میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 73 کلو میٹر مرکز کوہ ہندوکش افغانستان بتایا جاتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیںآزا دکشمیر اور پاکستان کے دیگر شہروں میں آج سونے کے نرخ یکساں رہے

اس کے علاوہ صوابی اور دیر بالا اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Scroll to Top