مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں دو ہفتوں سے جاری اکیڈمک سٹاف کی ہڑتال ختم ہو گئی ہےاور انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کل سے باقاعدہ طور پر کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
ہڑتال کے دوران طلبہ کو تدریسی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تھا ، تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک اسٹاف کے درمیان بات چیت کامیاب رہی اور طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں ۔
ماہِ رمضان المبارک کے دوران کلاسوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبہ اور استاد دونوں روزے کی حالت میں سہولت کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اوقات کے مطابق، پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کلاسز ہوں گی جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ یہ تبدیلی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا دورہ راولاکوٹ، 446 طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ن۔نیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے اکیڈمک اسٹاف کی دو ہفتوں سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی ہے انتظامیہ کے مطابق کل سے باقاعدہ طور پر کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
ماہِ رمضان المبارک کے دوران کلاس ٹائمنگ درج ذیل ہو گی پیر تا جمعرات: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 3:00 بجے جمعہ: صبح 9:00 بجے تا دوپہر 12:30 بجے
یونیورسٹی کے طلبہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے باقاعدگی سے جاری رہیں گی ۔ اکیڈمک اسٹاف نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی تدریسی ذمہ داریوں کو مکمل کرنے کیلئے تیار ہیں اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات پر توجہ مرکوز رکھیں گے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ طلبہ کی تعلیمی ترقی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ تدریسی سرگرمیوں کے جلد از جلد بحال ہونے سے طلبہ نہ صرف اپنی نصابی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں گے بلکہ امتحانات کی تیاری میں بھی وقت ضائع ہونے سے بچ سکیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
اس طرح یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد میں تعلیم کی روانی دوبارہ قائم ہو گئی ہے اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی ۔




