ہائیکورٹ آزادکشمیر،فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل

مظفرآباد ( مسعود الرحمن عباسی)عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری سے متعلق 31 جنوری 2025 کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کا موقف قابل غور ہے اور کسی ناقابل تلافی نقصان سے بچنے کیلـئے یہ فیصلہ ضروری ہے۔عدالتی حکم کے مطابق، فیلڈ سٹاف پر بائیو میٹرک حاضری کے نفاذ کا حکم اگلی سماعت تک معطل رہے گا جو 12 مارچ 2025 کو ہوگی۔

عدالت نے اس فیصلے کو دوسری جانب سے ممکنہ اعتراضات کے تابع رکھا ہے۔یہ حکم اس پس منظر میں آیا ہے جب درخواست گزاروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیلڈ سٹاف کیلئے بائیو میٹرک حاضری ممکن نہیں اور اس کا نفاذ غیر ضروری مشکلات پیدا کرے گا۔ عدالت نے مزید کارروائی کیلئے حکومتی جواب طلب کر لیا ۔
وادیِ لیپہ میں غیر اعلانیہ بجلی کابریک ڈاؤن، عوام سراپا احتجاج

Scroll to Top