مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کادو روزہ اہم دورہ کریں گے ،صدر ن لیگ میاں محمد نواز شریف 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گےاور اب لیگی قائدکے دورہ کے دوران کی مصروفیات بھی سامنے آ گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی دورہ مظفرآباد کے دوران نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی،قائد ن لیگ نواز شریف کی آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنظیمی تبدیلیاں و انتخابی حکمت عملی، نواز شریف آئندہ ہفتے آزادکشمیر کا اہم دورہ کرینگے
نواز شریف اپنے دورے کے دوران صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے آزاد کشمیر کے دورے کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ الیکشن کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے ٹکٹ کے درخواستیں جمع کروانے والے امیدوارن سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے قائد ن لیگ نواز شریف دورہ مظفرآباد کی تصدیق کر دی ہے۔
میاں محمد نواز شریف مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ جائیں گے،نواز شریف کے دورے کے دوران ن لیگ کی انتخابی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم ہدایات جاری کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں اختلافات، نوازشریف کا سخت نوٹس، اجلاس طلب کرلیا
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، رانا ثنا اللہ سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی عہدیداران بھی نواز شریف کے دورہ مظفراباد میں ہمراہ ہونگے۔
آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے آزاد کشمیر کے تمام حلقوں انتخابی حلقوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
نواز شریف کے دورے کے دوران آزاد کشمیر کے چند انتخابی حلقوں کے ٹکٹ بھی کی فائنل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف 24 فروری کو اپنے دورہ ختم کر کے واپس روانہ ہوں گے۔
گزشتہ روز کشمیر ڈیجیٹل نے میاں نوازشریف کے دورہ مظفرآباد کی خبردی تھی۔اس سے قبل بھی میاں محمد نواز شریف کا دورہ مظفرآباد شیڈول ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔




