مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک انسپکٹر جنرل پولیس کا رمضان المبارک کے دوران عوام کی حفاظت کے لئے ناکوں پر موجود جوانوں سے محبت کا انوکھا انداز ۔
ذاتی جیب سے افطاری کا سامان لے کر برارکوٹ پولیس چیک پوسٹ پر پہنچ گئے۔ چیک پوسٹ پر تعینات جوان اپنے محکمہ کے سربراہ کو دوست کی طرح اپنے درمیان پا کر حیران رہ گئے۔
انسپکٹر جنرل پویس نے جوانوں کے ساتھ فرش پر بیٹھ کر ملکی ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے درمیان اتفاق و اتحاد کے لئے اجتماعی دعا کے بعد افطاری کی ۔
افطاری کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس نے جوانوں کے ساتھ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے ذاتی اور پیشہ وارانہ مسائل سنے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
آخر میں جوانوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کو عوام علاقہ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی بازی لگا دینے کے جذبہ کا اظہار کیا جس پر انسپکٹر جنرل پولیس نے جوانوں کو شاباش دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی،وزیراعظم شہبازشریف
انسپکٹر جنرل پولیس نے آج برارکوٹ چیک پوسٹ پر جوانوں کے ساتھ افطاری کے بعد نماز مغرب کی ادائیگی برارکوٹ مسجد میں کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس نے مسجد میں موجود افراد اور بچوں سے فردا فردا مصافحہ کرتے ہوئے اپنا تعارف کروایا
نمازیوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر سے اس غیر متوقع ملاقات پر بےپناہ خوشی کا اظہار کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے نمازیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ محکمہ کی حیثیت سے انھیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن گرفتار ،انکوائری شروع
مسجد شریف میں موجود ایک نمازی نے انسپکٹر جنرل پولیس کی توجہ ایک سنگین مسلے کی جانب مبذول کرائی کہ برارکوٹ سے( کے پی کے) میں داخل ہونے
گاڑیوں کو (کے پی کے) ٹریفک پولیس چیکنگ کے نام پر روک کر ناجائز تنگ کرنے کے علاوہ ہزاروں روپے جرمانے کرتی ہے اسی طرح اس عمل کے ردعمل میں ھماری ٹریفک پولیس بھی (کے پی کے) سے آنے گاڑیوں سے اسی طرح کا سلوک کرتی ہے جس سے دونوں طرف کی عوام میں نفرت کا احساس پیدا ہو رہا ہے جو خطرناک ہے ۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس ایشو پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خواہ سے خود رابطہ کریں گے نیز وہ ایس ایس پی ٹریفک مظفرآباد کو آئندہ ہزارہ سے آزادکشمیر میں داخل ہونے گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے ساتھ حسن سلوک کا رویہ اپنانے کے احکامات جاری کریں گے۔ آخر میں برارکوٹ کے لوگوں نے انسپکٹر جنرل پولیس کا شکریہ ادا کیا۔




