حکومت

صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی،وزیراعظم شہبازشریف

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہبازشریف نے بورڈ آف پیس فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کا اہم اجلاس، صدر شاہ غلام قادر پر اعتماد کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوا کر لاکھوں جانوں کو بچایا۔ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کا کردار باعث افتخار ہے ۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء کو بڑی تباہی سے بچایا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن گرفتار ،انکوائری شروع

مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے ۔ غزہ بورڈ آف پیس فورم کے اجلاس میں شرکت باعث فخر ہے ۔ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی بزنس مین کا اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا روزہ، مسجد الحرام سے ویڈیو شیئر

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام میں تمام ممالک کی کوششیں کامیاب ہوں۔ آزاد، خود مختار فلسطین پائیدار امن کی ضمانت ہے ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا اللہ ترار اور وزیراعظم کے خاص معاون طارق فاطمی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بورڈ آف پیس میں شامل رہنماؤں کے ذریعے عالمی امن قائم کرنا سب سے اہم اور کم خرچ اقدام ہے کیونکہ جنگوں کی لاگت امن قائم کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔

وہ اب نہ صرف امریکی امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ عالمی رہنماؤں کو بھی تسلیم کر رہے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم کو اس اجلاس میں خصوصی طور پر سراہا۔

Scroll to Top