واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل)صدر ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ کے بورڈ آف پیس کا پہلا باضابطہ اجلاس واشنگٹن میں شروع ہوگیا۔
امریکی صدر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے گیارہ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اچھے فائٹر ہیں ۔ پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخصیت اور بہترین فائٹر ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ، حکومت پاکستان ، فیلڈ مارشل سے جنگ بندی کرنے پراظہار تشکر۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی خطاب میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف۔ جنگ بند کرنے پر فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان اور بہترین فائٹر ہیں، انھوں نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر میری تعریف کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں۔ وہ بھی میری جنگ بندی کی مہمات کو سراہتے رہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا کی 8 جنگیں رکوائیں جن میں سے کچھ تو 34 سال سے جاری تھیں۔ اب 9 ویں جنگ بھی بہت جلد ختم کرائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم یوتھ فری لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے نئی پالیسی کا اعلان
ٹرمپ کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس خطاب کریں گے۔ ان کے بعد امریکا کے درجن سے زائد اعلیٰ حکام اور بورڈ آف پیس سے وابستہ سینئر نمائندے خطاب کریں گے۔
یہ اجلاس جنگ بندی کے بعد غزہ کے انتظامی و بحالی امور کی نگرانی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ:شاندارسنگِ میل عبور کرلیا،20طلباء میں کمپیوٹر ڈپلومے تقسیم
اس کے بعد بورڈ آف پیس میں شامل مختلف ممالک کے ایک درجن سے زائد غیر ملکی رہنما بھی مختصر تقاریر کریں گے، جن میں غزہ کی بحالی، سیکیورٹی، انسانی امداد اور طویل المدتی استحکام سے متعلق اپنے مؤقف اور تجاویز پیش کی جائیں گی۔
امریکی حکام کے مطابق بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد ایک ایسا بین الاقوامی انتظامی ڈھانچہ قائم کرنا ہے جو امن، تعمیرِ نو اور انسانی امداد کو یقینی بنا سکے۔
تاہم اس امریکی اقدام پر عالمی سطح پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں اور بعض حلقے اس منصوبے کو متنازع بھی قرار دے رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے سفارتی وفود واشنگٹن پہنچ گئے اور اس تاریخی موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ تصویر بنوائیں۔




