تحریک عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں،کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں، آصف زرداری

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں کہا کہ عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پرغور

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں وزارتوں اور اختیارات کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ دینا ہو گی۔ پیپلز پارٹی کا اصل مفاد پاکستان ہے۔ اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

صدر بن کر انہوں نے پاکستان کی سپورٹ کی اور وزارتیں اس لیے نہیں لیں کہ پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کی پریس کانفرنس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، افتخار گیلانی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے اندر گروپ بندی اور کوتاہیوں کو کمزوری قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے دنوں میں بھی انہوں نے ہڑتال کی کال نہیں دی بلکہ صبر و تحمل سے کام لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی

پارٹی رہنماؤں کو عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ کیونکہ عوام کے بغیر سیاست کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو حالات مختلف ہوتے۔

سندھ میں نہروں کی پختگی اور پلوں کی تعمیر کو بھی پارٹی کی کارکردگی کا حصہ قرار دیا۔

Scroll to Top