آئی سی سی نے 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ورلڈ کپ کے لیے مقام کی تبدیلی پر غور کیا
پاک بھارت کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت سے مستقبل کے اہم ایونٹس کی میزبانی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعدرفیق کو دل کاورہ: اسپتال منتقل ،دعا کی اپیل
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی
خطے میں جاری سیاسی کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کی پریس کانفرنس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، افتخار گیلانی
رپورٹ کے مطابق ان گلوبل ایونٹس کی میزبانی آسٹریلیا کو دی جا سکتی ہے کیونکہ آسٹریلیا اس سے قبل بھی کامیابی سے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرچکا ہے اور اس کے پاس جدید اسٹیڈیمز اور مضبوط انتظامی ڈھانچہ موجود ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی، آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کیلئے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطا بق فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی تاہم بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کی جارہی ہے۔




