مولانا عبدالخبیر آزاد کی شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)مولانا عبدالخبیر آزاد کی شہریوں کو چاند دیکھنے کی اپیل ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے میں رویت کی مدد کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کاہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا کہ تمام ذونل کمیٹیاں اپنے اپنے صوبوں میں کام کررہی ہیں ۔ تمام زونل کمیٹیاں ہمارے رابطے میں ہیں ۔

مزیدہ یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:شاہینوں کی بڑی کامیابی،نمیبیا کو102 رنز سے شکست دیدی

مولانا عبدالخبیر آزاد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی چاند دیکھیں اور زونل کمیٹیوں کو آگاہ کریں۔ رمضان المبارک کا چاند 7 بج کر تین منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ چاند کی عمر 25 گھنٹے 48منٹ ہوجائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

سپارکو حکام کے مطابق آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں ۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بھی رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل ہوگا۔ ۔

Scroll to Top