مظفر آباد: صرافہ مارکیٹ میں آج 24 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 9ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار 840 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز 23 فروری 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے تھی جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے میں دستیاب تھا۔ اس طرح، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 780 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 9ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ راولپنڈی اور کوئٹہ میں یہ قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 413 روپے ہے جبکہ 10 گرام چاندی 2 ہزار 929 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ کو دیکھا جائے تو سونے کی قیمت 2,936 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہےاورسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔