آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس دستے کی سلامی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آئی جی آزادکشمیر کی دفتر آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کاہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ

اس سے قبل نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر لیاقت علی ملک کی مظفرآباد آمد پر آزاد کشمیر پولیس فورس کے مایہ ناز ہر دل عزیز آفیسر پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد ایس ایس پی کامران علی ،ایس ایس پی سید ریاض بخاری ،ایس ایس پی میر عابد نے خوش آمدید کہا اور انہیں پھول پیش کئے۔

کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی صاحبان کامران علی ،سید ریاض حیدر بخاری ،میر عابد کا شمار بہترین دوستوں میں ہوتا ہے آزاد کشمیر پولیس فورس کے آفیسران نے نوتعینات آئی جی کو پھول پیش کئے

نئے آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک کے اعزاز میں پی سی مظفرآباد میں عشائیہ دیا گیا جہاں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ آزاد کشمیر پولیس کے متعلقہ مسائل بھی زیر غور آے ان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

لیاقت ملک کیپٹن (ر) انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر نے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد آئی ٹی ونگ مرکزی دفتر پولیس کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر میر محمد عابد صاحب اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (انچارج آئی ٹی پراجیکٹس ) نے آئی ٹی پراجیکٹس کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارک باد دی اور پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں

Scroll to Top