وزیراعظم شہباز شریف کاہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے مذکورہ خبریں سامنے آنے پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فری لانسرز ایک ارب ڈالر کے برآمدی کلب میں شامل ہونے کو تیار: ابراہیم امین کا بڑا اعلان

انکوائری کمیٹی میں چیف فنانشل آفیسر حسنات احمد چیئرمین، سعید احمد چوہدری اور رانا نصر اللہ ممبران تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت اکثریت کھو چکی، رویہ درست نہ کیا تو عدم اعتماد لائیں گے: مشترکہ اپوزیشن کا اعلان

کمیٹی نے انکوائری ایک روز میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس یاسر پیرزادہ کو بھجوا دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا ماہِ رمضان کے لیے عدالتی اوقات کار کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

Scroll to Top