رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بینیفشریز کے لیے خوشی کی خبر آگئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
سرکاری نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ 13,500 روپے سے بڑھا کر 14,500 روپے کر دیا جائے گا جس کی ادائیگی ماہِ رمضان میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی Q2 قسط کب جاری ہوگی؟
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کے لیے 500 روپے کے مزید اضافے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسی طرح 500 روپے کا اضافہ بینظیر نشونما پروگرام کے لیے بھی منظور کیا گیا ہے جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کا ماہِ رمضان کے لیے عدالتی اوقات کار کا اعلان




