رمضان اللہ کی نعمتوں کی قدر دانی کا مقدس مہینہ ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان اللہ کی بے شمار نعمتوں کی قدر دانی کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے۔

واشنگٹن سے جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ بہت سے امریکیوں کے لیے عبادت اور روزے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور خاندانی و معاشرتی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان ہمدردی، خیرات، رحمت اور عاجزی جیسی مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کا دوسرادور ختم ،خامنہ ای نے ٹرمپ کو خبردار کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذہبی آزادی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ آزادانہ طور پر عبادت کرنے کا حق ہماری قوم کی نمایاں پہچان اور خوش حالی و طاقت کی بنیاد ہے، میری انتظامیہ ہر روز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام شہری بغیر کسی خوف یا ظلم و ستم کے اپنے عقیدے پر عمل کر سکیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مذہبی آزادی کا مطلب اپنے مذہب پر فخر کے ساتھ بلا خوف عمل کرنے کی آزادی ہے، میں فضل اور خیر سگالی کے اس مہینے میں دنیا بھر میں اتحاد، امن اور برکتوں کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیں: جوہری معاہدہ نہ ہونے پر ایران کیلئے نتائج تکلیف دہ ہوں گے، ٹرمپ کی پھر دھمکی

Pakistan SCO Summit 2026