رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔
اسپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے ، نئے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے ، آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں معدے کے مریضوں کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں بھی الگ الگ اجلاس منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں آج پہلا روزہ ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی، اس دوران ہزاروں زائرین، نمازیوں کا روح پرور اجتماع دیکھنے کو ملا۔
دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز ہوئے ، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگیں۔
ادھر برطانیہ اور یورپ میں مسلم کمیونٹی اس سال بھی تقسیم نظرآئی۔ کلینڈر کی تقلید کرنے والوں کا آج اور رویت کو ماننے والوں کا جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی
انڈونیشیا، ملائیشیا،سنگاپور، وسطی ایشیائی ریاستوں سمیت یورپ میں بھی کل جمعرات کو روزہ ہوگا ۔
فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پیرس کے وقت کے مطابق دن 1:01 بجے پیدا ہوا مگر اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔
اسی طرح ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے دیانت نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔
ادارے کے سربراہ صفی آرپاگوش کے مطابق بدھ کی شام پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔
سنگاپور میں اسلامی مذہبی کونسل نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ رمضان جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا۔




