ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال سے متعلق جائزہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو گا۔ جبکہ راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یکم رمضان کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بندرہیں گے، اسٹیٹ بینک

پہلے عشرے میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات کے اوقات میں سردی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس عرصے میں شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار خطے میں کہیں کہیں بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق تیسرے عشرے میں شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخری دنوں تک گرمی میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان کی آمد،تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top