میرپور :محکمہ زکوٰۃوعشرآزادکشمیر نے ہجری سال1447ء / 2026ء کا نصاب زکوٰۃ جاری کر دیا۔
حکومت آزاد کشمیر نے نوٹیفکیشن نمبرZU-1148-1243 مورخہ 16 فروری کے تحت نصاب زکوٰۃ یکم رمضان المبارک کو مبلغ 5لاکھ 3ہزار 529روپے مقرر کرتے ہوئے تمام مالیاتی اداروں کو یکم رمضان المبارک کوزکوٰۃ کٹوتی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اس مرتبہ نصاب زکوٰۃ میں 3لاکھ 30ہزار 800روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم رمضان کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بندرہیں گے، اسٹیٹ بینک
مالی سال2024ء میں نصاب ایک لاکھ 35ہزار 179روپے،2025ء میں ایک لاکھ 79ہزار 689روپے،اور اب مالی سال 2026ءمیں نصاب 5لاکھ 3ہزار 529روپے مقرر کیا گیا ہے۔
چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃوعشر چوہدری محمد رزاق نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکوٰۃ محکمہ زکوٰۃوعشر کے توسط سے دی جائے تاکہ محکمہ میں غریب و نادار اور مفلس افراد کی بروقت مالی امداد کی جا سکے۔
رمضان المبارک کے پیش نظر محکمہ زکوٰۃ میں تمام اضلاع کے مستحقین کے ذاتی اکائونٹس ہا میں مبلغ 11کروڑ75 لاکھ 58 ہزارروپے منتقل کر دیئے ہیں۔
یاد رہے کہ ہر سال بینک یکم رمضان میں شہریوں کے اکائونٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کرتے اس دن اسی وجہ سے بینک پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ زکوۃ آزادکشمیر ، 45 مریضوں کوعلاج کیلئے2 کروڑ 30لاکھ41 ہزار جاری




