کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکس کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کے بینکس میں عوامی لین دین بند رہے گی اور تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماہ رمضان کی آمد،تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ عوامی لین دین کا کام کرنے والوں کی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل بروز بدھ پشاور میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا دورہ راولاکوٹ، 446 طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بمعہ ثبوت ارسال کریں گی اور پھر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی Ruet-e-Hilal Committeeکا اجلاس بدھ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیاں بھی اجلاس منعقد کر کے موصولہ شہادتیں مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی۔
چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی باقاعدہ مشاورت کے بعد کریں گے۔




