سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب میں ماہِ صیام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس آج منعقد ہوگا، سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کے روز پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔
سعودی فلکیاتی تنظیم نے بتایا کہ اس بار چاند کی پیدائش کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی آنکھ سے نظر آنے کے قابل ہو سکتا ہے، کیونکہ اسی روز زمین کے جنوبی حصوں میں سورج گرہن بھی ہوگا، جس سے رویت کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
سعودی عرب
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد پہلا روزہ کل بدھ کے روز ہوگا۔
سعودی عرب میں منگل کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد بدھ کے روز پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجاز رویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں تراویح اور روزوں کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ سرکاری اداروں اور نجی شعبے میں بھی رمضان کے اوقات کار کے مطابق دفتری اوقات میں رد و بدل کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کی صدارتی عدالت نے رویت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بعد بدھ کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں عبادات اور سحری و افطار کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
The Supreme Court announced on Tuesday evening that the crescent moon marking the beginning of Ramadan has been sighted in Saudi Arabia, confirming that the holy month will begin on Wednesday.https://t.co/MLl5G7OXu7 pic.twitter.com/H20PNdM6E4
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) February 17, 2026




