وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا دورہ راولاکوٹ، 446 طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے 446 طلباء و طالبات میں پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عکاس ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عارضی ملازمین کی مستقلی ، حکومت آزادکشمیر نے بڑی خوشخبری سنادی

لیپ ٹاپ سکیم فیز فور کے تحت جامعہ پونچھ کے 446 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرامور کشمیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بروقت مواقع ملیں تو ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، لیپ ٹاپ سکیم مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہے جس میں سفارش کی گنجائش نہیں اس سکیم کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔ موجودہ حکومت نے دوبارہ فعال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم کے فیصلوں سے ملک میں اعتماد کی فضا مضبوط ہوئی ہے۔ قبل ازیں یونیورسٹی آمد پر وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش یونیورسٹی کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے عالمی معیار کی تعلیم کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ۔

آزاد کشمیر میں پانچ دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کارڈ سہولت کا آغاز،اور ہر خاندان کو معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی ۔

نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیحات ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے بعد دنیا مسئلہ کشمیر کی اہمیت تسلیم کر رہی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہا، دس مئی کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ہوئی ہیں۔آرمی چیف کی قیادت میں پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا۔

حکومت پاکستان کشمیریوں کیلئے دوٹوک مؤقف پر قائم ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ۔ کشمیری عوام کی قربانیاں لازوال ہیں جنکی جدو جہد کو سلام پیش کرتا ہوں ۔۔

وزیراعظم بہادری سے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کررہے ہیں میاں نواز شریف نے بھی کشمیر کیلئے بہت کچھ کیا۔

وزیرامور کشمیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گااور عالمی سطح پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہےگا۔

Scroll to Top