رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب کرلیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل شام 4 بجے مرکزی عیدگاہ اوقاف دفتر پشاور میں منعقد ہو گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود نے نوجوان پرجھوٹا مقدمہ درج کروادیا

حکام کے مطابق رمضان المبارک کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: اب تک کا بڑا اپ سیٹ،آسٹریلیاٹورنامنٹ سے باہر

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ،کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، ٹریفک بھی معطل

حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ جو نئے چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق سائنسی و موسمیاتی معلومات فراہم کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے بھی عمران خان کےلیے این آراومانگ لیا

اجلاس کے دوران نئے چاند کی رویت سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہری اپنی شہادتیں فون نمبر 9210203-091 پر بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

حکام نے متعلقہ افراد سے بروقت اجلاس میں شرکت کرنے یا فون کے ذریعے اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

Scroll to Top