پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر نے پارٹی بانی عمران خان کی رہائی اور ان کے ذاتی معالجین اور اہلخانہ کی موجودگی میں مکمل طبی معائنے کے مطالبے کے لیے منگل کو مظفر آباد کے قریب کوہالا انٹری پوائنٹ کو بند کرنے کا ایک بار پھر اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس دھرنے سے کوہالا انٹری پوائنٹ پر لوگوں کی آمد و رفت متاثر ہوگی، جس کے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مظفر آباد سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے مظفر آباد روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافر اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے بھی عمران خان کےلیے این آراومانگ لیا
گزشتہ دو دنوں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑا۔ شہریوں نے پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک پھنسے رہنے کی اطلاع دی، جبکہ گاڑیوں میں موجود مریض بھی آگے بڑھنے سے قاصر رہے، جس پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔




