ال 2026 کا پہلا سورج گرہن آج 17 فروری کو ہونے جا رہا ہے، جسے ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا یہ پہلا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، تاہم یہ صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا جبکہ افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں بھی اسے دیکھا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند کے علاقوں میں بھی جزوی گرہن نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہوگا اور شام 5 بج کر 12 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، جبکہ اس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 28 منٹ پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا: کیا یہ پاکستان میں دکھائی دے گا؟
سورج گرہن کیا ہے؟
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، اور چاند کی وجہ سے سورج کی روشنی زمین کے کسی حصے تک پہنچنے سے رک جاتی ہے یا کم ہو جاتی ہے۔ اس دوران زمین پر سورج جزوی یا مکمل طور پر چھپ سکتا ہے، جسے سورج گرہن کہا جاتا ہے۔
سورج گرہن کی تین اقسام ہوتی ہیں:کل گرہن (Total Eclipse) سورج مکمل طور پر چھپ جاتا ہے،جزوی گرہن (Partial Eclipse) سورج کا صرف کچھ حصہ چھپتا ہے،انلپس گرہن (Annular Eclipse) سورج کا ایک بیرونی دائرہ نظر آتا ہے، جسے ’رنگ آف فائر‘ بھی کہا جاتا ہے۔
سال 2026 کا پہلا سورج گرہن ’رنگ آف فائر‘ آج 17 فروری کو ہو رہا ہے، جسے پاکستان میں تو نہیں دیکھا جا سکے گا لیکن دیگر ممالک اور سمندری علاقوں میں اس کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔




