وزارتِ اطلاعات

کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل، وفاقی وزیراطلاعات نے خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، یہ تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت کیسی؟ ڈاکٹرز کی گفتگو کی تصدیق کرسکتا ہوں نہ تردید،ڈاکٹرعاصم یوسف

عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لےکر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔ْ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کوبریفنگ بھی دی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔

سہیل آفریدی نےکہا کہ ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات یہ تھےکہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔ با

یہ بھی پڑھیں: اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

نی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہےکہ وہ ذاتی ڈاکٹر سےعلاج کروائیں۔

سہیل آفریدی نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟

Scroll to Top