لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
جس کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور خریدوفروخت کے عمل میں آسانی ہو جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معروف سکالر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ملزم موقع پر گرفتار
حکام کے مطابق اب گاڑی مالکان کو تصدیق کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔
ایپ کے ذریعے تصدیق اور دیگر سروسز کی آن لائن ادائیگی کے بعد ملکیت کی منتقلی کا عمل مزید شفاف ہو جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازم قرار
پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی نے اپنے دفتر میں کیا۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے پنجاب کی تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی مزید آسان ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم پیپلز پارٹی کے ڈسے ہوئے لوگ ہیں،حکمرانوں کا احتساب ناگزیر،شاہ غلام قادر
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل کر دیا جاتا ہے۔




