ہم پیپلز پارٹی کے ڈسے ہوئے لوگ ہیں،حکمرانوں کا احتساب ناگزیر،شاہ غلام قادر

ہم الیکشن کی جانب جارہے ہیں ، اور الیکشن کو آسان نہ لیں ۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ پاکستان میں ہمارے قائد شہبازشریف کی حکومت ہے تو ہم جیتے ہی جیتے ہیں ، ہمیں ایک ایک پولنگ سٹیشن جیتنا ہے ۔

آپ کے خلاف سازشیں بھی ہورہی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ہر وہ کام کررہی ہے جو اس کےاختیار ہی نہیں ، وہ ایسی ایسی جگہ سڑکیں بانٹ رہے ہیں جہاں سڑکوں کی منظوری ہی نہیں دی گئی ۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں اور چونکہ ہم پیپلزپارٹی کے ڈسے لوگ ہیں ۔ ان کا احتساب ضروری ہے ۔ قومی خزانے کو چونا لگا رہے ہیں ، رقم ادھر سے ادھر کرنے میں مہارت رکھتے ہیں جو کہ الیکشن پر خرچ کرینگے ،۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازم قرار

یہ سب لوگوں کو دکھانے کیلئے کیا جارہا ہے ، لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مگر ہم ان کا پیچھا کریں گے ۔ ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔

پیپلزپارٹی کبھی ایجوکیشن کے نام پر تو کبھی کالج کے نام پر تو کبھی یونیورسٹی اور کبھی ہیلتھ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے ۔انجینئر امیر مقام کا شکریہ کہ انہوں نے بجلی سبسڈی کیلئے 10 ارب روپے جاری کئے ۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ پہلے ان سے الیکٹرک منصوبہ طلب کریں کہ یہ 10 ارب روپےانہوں نے کہاں خرچ کئے ۔ پھر انہیں یہ بھاری رقم دیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باجوڑ ،خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام، 8 دہشتگرد واصل جہنم

رمضان المبارک کے بعد الیکشن مہم شروع ہوجائے گی ، امید ہے پاکستان مسلم لیگ ہمارے ساتھ معاونت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ الیکشن کمشنر کی تقریری ہوتے ہی قائد میاں نوازشریف بھی آزادکشمیر کا دورہ کریں گے ، معاملات طے ہورہے ہیں ۔

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے تبادلہ جات ہوتے رہتے ہیں مگر محکمہ تعلیم میں اجارہ داری قائم کرنے کیلئے کسی کو معطل کردیا اور کسی کی پرموشنز روک دی گئیں۔

خواتین کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کردیئےگئے ہیں ۔ ایک افراتفری کا عالم ہے اور یہ مسلم لیگ ن اور اس کے کارکنوں کا ہی جگرا ہے کہ وہ ان کے کرتوتوں کو برداشت کررہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے آخر میں صدیق زرگر، سردار تبارک ، چوہدری منظور ودیگر کی شمولیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اور ان ک وپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

Scroll to Top