باجوڑ ،خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام، 8 دہشتگرد واصل جہنم

باجوڑ (کشمیر ڈیجیٹل) باجوڑ میں خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام،سکیورٹی فورسز نے 8 خوارجی واصل جہنم کردیئے ۔

سکیورٹی فورسز کی بھاگتے ہوئے خوارج کے خلاف کاروائی جاری ہے جبکہ اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کے ڈاکٹرز کی ہڑتال،اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی ملنگی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کارروائی کے دوران 8 خوارج جہنم واصل جبکہ اب تک پاک فوج کے تین جوان زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔بہترین حفاظتی اقدامات کی بدولت سکیورٹی فورسز کو کم نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہےخوارج کی جانب سے باجوڑ کا امن خراب کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بچے ہاتھ نہیں ملاتے، لیجنڈز گلے ملتے ہیں:وسیم اکرم نے روہت شرما کو گلے لگالیا، ویڈیو وائرل

یہ عناصر باجوڑ کے امن پسند عوام کو دہشت گردی میں جھونکنا چاہتے ہیں، تاہم ان خوارج کا خاتمہ یقینی ہے۔آخری خوارجی کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top