حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتروں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ پیٹرولیم لیوی وصولی کا انکشاف

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد رمضان المبارک میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھیں گی۔

15روز قبل کئے گئے اضافے پر بھی تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا کہ اضافہ واپس لیا جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے مزید بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پرپیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ، تفصیلات سامنے آ گئیں

Scroll to Top