ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ٹی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ میں اپنی ناقابلِ شکست پوزیشن برقرار رکھی ۔
ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔ نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ ایری سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 58 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سومپل کامی نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ لوکیش بام 13، آصف شیخ 11 اور گلثن جا نے 11 رنز اسکور کیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 176رنز کا ہدف دے دیا
ویسٹ انڈیز کے بولرز میں جیسن ہولڈر نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عاقل حسین، میتھیو فورڈی، شمر جوزف اور روسٹن چیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے شاندار آغاز کیا ۔ اوپنرز برینڈن کنگ اور شائے ہوپ نے ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی ۔
برینڈن کنگ 22 رنز بنا کر یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شائے ہوپ نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شمرون نے 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف صرف 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ اس فتح کے ساتھ، ویسٹ انڈیز نے نہ صرف نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دی بلکہ گروپ کے اگلے مرحلے کیلئے اپنی جگہ بھی پکی کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا نے نمیبیا کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا
اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر جیسن ہولڈر کی بولنگ اور شائے ہوپ و شمرون کے درمیان شراکت نے ٹیم کو فتح دلوائی ۔ گروپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہنے والی ویسٹ انڈیز اپنی مضبوط فارم کو برقرار رکھے ہوئے ہے، جو کہ آنے والے میچوں کے لیے حریف ٹیموں کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے ۔




