آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن زوہیب خان کو عالمی منشورِ حقوقِ انسانی کے نفاذ کی عالمی تنظیم (IUDHR) کا ‘کوآرڈینیٹر برائے آگاہی’ آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
عالمی تنظیم کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری 13 فروری 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔ زوہیب خان کی تقرری ابتدائی طور پر دو ماہ کے پروبیشنری پیریڈ کے لیے کی گئی ہے، جس کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر ایک سال کی مدت کے لیے اس میں توسیع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دُہری شہریت والوں کے لیے برطانیہ داخلہ ممنوع، ہوم آفس کی وارننگ جاری
بطور کوآرڈینیٹر، زوہیب خان آزاد جموں و کشمیر کی سطح پر انسانی حقوق کی آگاہی کی مہمات کی قیادت کریں گے اور 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور شدہ ‘عالمی منشورِ حقوقِ انسانی’ کے نفاذ کے لیے کام کریں گے۔
تنظیم کی جانب سے زوہیب خان کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مساوات اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے کامیابی سے اپنا کردار ادا کریں گے۔




