صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ٹریفک جام: ایمبولینس میں خاتون جاں بحق

صوابی انٹرچینج پر افسوسناک واقعہ صوابی انٹرچینج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سڑک کی بندش کے باعث ایمبولینس میں پھنسی ایک خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت انور بیگم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نوشہرہ کے علاقے شیریں کوٹ سے تھا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولینس حرکت نہ کر سکی، جس کے نتیجے میں خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ احتجاج کے نام پر راستے بلاک کرنے سے عام شہریوں، خاص طور پر غریب اور کمزور طبقے کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ ان احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں اور طلبا کی تعلیم میں خلل پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی فوری ملاقات کی استدعا مسترد، سپریم کورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد اور موٹروے کی صورتحال اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ریڈ زون تاحال عوام کے لیے بند ہے اور شاہراہِ دستور سمیت ملحقہ راستے سیل ہیں۔ تاہم، ٹریفک پولیس کے مطابق دارالحکومت کی دیگر سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔ موٹروے کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایم 1 (Swabi to Islamabad) تاحال بند ہے، جبکہ پشاور سے جی ٹی روڈ اور لاہور سے اسلام آباد ایم 2 موٹروے ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

کے پی ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے مطالبے کے لیے خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دیا گیا دھرنا عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ہفتے کے روز ہونے والے اس احتجاج میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اکیلے دکھائی دیے اور پارٹی ورکرز یا ایم پی ایز کی بڑی تعداد موجود نہیں تھی۔ قیادت کی عدم موجودگی اور کم ٹرن آؤٹ کی وجہ سے یہ احتجاج غیر مؤثر رہا۔

Scroll to Top