ہربھجن سنگھ کی بھارتی بیٹرز کو پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے بچ کر کھیلنے کی ہدایت

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی بیٹرز کو پاکستانی بولر عثمان طارق کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ عثمان طارق ایک اچھے اسپنر ہیں اور بھارتی بیٹرز کو انہیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا، کیونکہ میچ کے نتیجے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے خلاف دباؤ میں نہ آئے۔

دوسری جانب، سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے مختلف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ابرار کے خلاف میچز کھیلے ہیں تو انہیں زیادہ تکلیف نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان طارق نئے ہیں لیکن انہیں نہیں لگتا کہ کوئی زیادہ پریشانی ہوگی، البتہ اگر گیند گھومتی ہے تو مشکل کسی کو بھی پیش آ سکتی ہے۔ گواسکر نے گراؤنڈ کی طویل باؤنڈریز کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے،بھارتی امپائر کا اعتراف

قبل ازیں، پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ سے پہلے ہی عثمان طارق کا شور مچا دیا گیا ہے اور بھارتی کیمپ میں ان کا خوف دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی

Scroll to Top