مظفرآباد: محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر نے وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت کے تمام افسران و ملازمین کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیدی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس مظفرآباد سے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سماہنی، انوکھی واردات،نامعلوم افراد 2 سکولوں کو نشانہ بناگئے، بائیومیٹرک مشینیں توڑ دیں،نازیبا عبارات تحریر
سرکلر کے مطابق درج ذیل تمام دفاتر و ادارے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری کی پڑتال رپورٹ نظامت اعلیٰ صحت عامہ کو ارسال کرنے کے پابند ہوں گے ۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر کی ہدایات میں واضح کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے تاکہ محکمہ صحت میں نظم و ضبط، شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر فوری عملدرآمد کریں کیونکہ معاملہ نہایت اہم نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانات میں نقل ، جعلسازی روکنے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دینے سمیت اہم فیصلے
اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سی ڈی سی مظفرآباد،کمانڈنٹ سی ایم ایچ شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال مظفرآباد/راولاکوٹ ، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، آرایچ سی ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے
یاد رہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے ڈاکٹرز وعملے کی غیر حاضری کی شکایتیں عموماً زدعام ہوتی ہیں جس پر ایکشن لیا گیا کہ ڈاکٹرز وعملے کو پابند کیا جائے کہ وہ مریضوں کی سہولت کیلئے موجود ہوں۔




