کولمبو ( کشمیر ڈیجیٹل ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے 19ویں میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شکست دے دی ۔ آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آسٹریلیا ہدف کے تعاقب میں 146 رنز تک محدود رہا ۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا ۔ زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 64 رنز کی اہم اننگز کھیلی ۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار نظر آئی اور مقررہ اوورز میں مطلوبہ اسکور حاصل نہ کر سکی، یوں زمبابوے نے میچ اپنے نام کر لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں :ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ نہیں ہو سکتی :روہت شرما
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو آسٹریلیا اور زمبابوے اس سے قبل تین بار آمنے سامنے آ چکے ہیں جہاں آسٹریلیا کو دو جبکہ زمبابوے کو ایک کامیابی حاصل رہی ہے ۔ زمبابوے نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا ۔
میچ کیلئے آسٹریلیا کے اسکواڈ میں مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو رینشا، مارکس اسٹونیس اور ایڈم زمپا شامل تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو مضبوط ترین ہتھیار قرار دیدیا
زمبابوے کی ٹیم میں سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلے ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا، ٹونی منیونگا، تاشنگا موسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا اور برینڈن ٹیلر شامل تھے ۔




