سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے پاک – بھارت ٹی20 میچ سے پہلے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے ایک تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹی20 کرکٹ میں کامیابی کتنی مشکل ہے اور کیا بھارتی ٹیم اس بار ٹورنامنٹ کی فیورٹ ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس بات پر یقین نہیں کرتے کہ کوئی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 کرکٹ ایک غیر یقینی اور دلچسپ کھیل ہے اور گزشتہ 10 سالوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں بہت کچھ بدل چکا ہے ۔ اب ہر ٹیم کے پاس ٹی20 کھیلنے کا کافی تجربہ ہے لہٰذا کسی میچ کو آسان سمجھنا درست نہیں ۔ میچ میں پوائنٹس جیتنے کے لیے ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ورنہ خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑ سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا شاہد خان آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماضی کی باتوں کو بھول کر موجودہ ٹیم کی فارم اور حالات پر توجہ دیں اور ہر میچ میں اچھا کھیل پیش کریں کیونکہ ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
روہت شرما نے کہا کہ ماضی میں کیا ہوا ہے، اسے بھول جائیں بلکہ اس بات پر دھیان دیں کہ ابھی ٹیم کی صورتِ حال کیسی ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں یا نہیں ہیں اور جو میچ اب ہونے والا ہے، اس میں اچھا کھیلنا ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں موجود ہر ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ : بابر اعظم نے روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا اور بھارتی ٹیم آج رات دہلی سے کولمبو پہنچے گی ۔




