سعد رفیق

عمران خان کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جیل چاہے سخت ہو یا نرم، قیدی پر بیماری کا اثر ضرور ہوتا ہے اور عمران خان کی ایک آنکھ اور بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کن ہیں۔

انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدی اور سیاسی مخالف ہونے کے باوجود عمران خان کے حقوق اور علاج کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا عمران خان کو ڈاکٹر تک رسائی،بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم

خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ میں کہا کہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور سیاسی مخالف ہونے کی صورت میں بھی مریض کے حقوق کی حفاظت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصولی طور عمران خان کے اہلِ خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے سابقہ حکومت کے دور میں سیاسی مخالفین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کی علالت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر سرکاری موقف جاری کیا جائے۔

عمران خان سے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرائی جائے،ان کی مرضی کے مطابق ڈاکٹرز تک رسائی دی جائے اوربہترین علاج کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی، سلیمان صفدر کی رپورٹ میں انکشاف

خواجہ سعد رفیق کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف انسانی حقوق کے تقاضے ہیں بلکہ سیاسی شرافت اور ریاستی ذمہ داری کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

Scroll to Top