لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک بائیکس کے خریداروں کیلئے سبسڈی کی رقم منتقلی کا عمل شروع
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل پر فخر کا اظہار کیا۔۔۔
ترجمان پاک فوج نے حالیہ دنوں بلوچستان میں بی ایل اے کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور ان کی آڑ میں سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔۔
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔۔معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی سفارتی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں اور سوشل میڈیا کے محاذ پر نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کمشنر عباسپور شہزاد نسیم عباسی کا ڈرائیور پر تشدد ، ہسپتال منتقل
طلبہ نے کہا کہ انہوں نے کھل کر سوالات کیے اور ترجمان پاک فوج نے تمام سوالات کے مدلل جوابات دیئے۔۔
طلبہ نے سوشل میڈیا پر الگورتھمز کی مدد سے بنائے جانے والے ٹرینڈز کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کے مؤقف سے اتفاق کیا۔۔
طلبہ نے کہا کہ اس نوعیت کے سیشنز نوجوان نسل کو حقائق سے روشناس کرانے کیلئے نہایت قابلِ ستائش ہیں۔۔
طلبہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متحد ہو کر افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بنے رہیں گے۔




