اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم کی پیو سکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس حاصل کرنیوالے مستحقین کو سبسڈی کی رقم منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
سی ای او انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ حماد علی منصور نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی،۔
مزید یہ بھی پـڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمت میں 500 گنا اضافہ
پہلے مرحلے میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو سبسڈی کی منتقلی جاری ہے جس میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس، 1 ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پـڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کا پولیس افسران کی مراعات پنجاب کے برابر کرنے کا اعلان
دوسرے مرحلے میں 78 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جائے گی۔ حماد علی منصور نے بتایا کہ حکومت رواں سال پیو سکیم کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔۔
مزید یہ بھی پـڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات: ابتدائی نتائج میں بی این پی سب سے آگے، 65 نشستوں پر برتری
اس سکیم میں طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسکیم میں شامل ہونے کیلئے پیو پورٹل پر رجسٹریشن لازمی ہے۔۔
مزید یہ بھی پـڑھیں:17 فروری سے ملک میں نیاسپیل داخل،ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
درخواست گزار کو پورٹل پر ضروری معلومات فراہم کرنی ہوں گی،رجسٹریشن اور انتخاب کا پورا طریقہ کار ڈیجیٹل اور شفاف بنایا گیا ہے۔




