عباس پور(کشمیر ڈیجیٹل) اسسٹنٹ کمشنر عباسپورسردار شہزاد نسیم عباسی معمولی بات پر غصے میں آگئے، اپنے سرکاری ڈرائیور محمد ارشد اعوان پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق اسٹنٹ کمشنر عباسپور طاقت کے زعم میں آپے سے باہر ہوگئے ۔ معمولی بات پر غریب ڈرائیورکو لاتوں مکوں سے دھو ڈالا، پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو نوجوان کو دھکے دے کر سڑھیوں سے گرادیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش الیکشن: ابتدائی نتائج : بی این پی آگے، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر
مقامی ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہزاد نسیم عباسی کے دھکے سے ڈرائیور محمد ارشد اعوان سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔ جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ڈرائیور محمد ارشد اعوان کو مقامی لوگوں نےبرقت اٹھا کرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کر ا دیا ۔ عوامی حلقوں کا افسوسناک واقعہ پر تشویش کا اظہار ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کم عمری کی شادی کیخلاف نیا آرڈیننس نافذ،گورنرپنجاب نے منظوری دیدی
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور محمد ارشد اعوان غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس کی چار بیٹیاں ہیں جو ابھی چھوٹی ہیں ۔ اور عزت کیلئے نوکری کررہا ہے ۔ اسے فوری انصاف فراہم کیا جائے
مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پنشنرز کیلئے بینک اکائونٹ کھولنا لازمی قرار
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ایک بااثر شخص ہے اور بااختیار بھی ہے ۔ حکومت آزادکشمیر اس کے تبادلے کے احکامات جاری کرکے یہاں کے عوام اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرے ۔




