اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر اور ملک کے مختلف علاقوں میں نئی مغربی ہوائوں کے داخل ہونے کا امکان ہے مغربی ہوائوں کے سلسلے کے زیر اثر 18 تا 19 فروری(یکم رمضان المبارک) کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق رواں ماہ کے 17 فروری کو ملک میں ایک نیا مغربی سلسلہ داخل ہورہا ہے، جس کے زیر اثر 18 تا 19 فروری کو ہلکی بارش، پھوار یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان کو ڈاکٹر تک رسائی،بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سسٹم کےنتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
انجم نذیرنے بتایا کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک کو شہر میں مکمل یا جزوی ابرآلود موسم کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کویت کا قومی دن، سرکاری اداروں میں 4 دن کی تعطیلات کا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہوسکتے ہیں، مغربی سسٹم کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم پارہ 18.2 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔




