اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پی آئی اے حکام نے پنشن حصول کیلئے اپنے ریٹائرڈملازمینکیلئےنئے احکامات جاری کردیئے گئے۔
سرکلر کے مطابق طبی سہولیات کیلئے انشورنس کمپنی میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، پنشن حصول کیلئےبینک میں پنشن بینک اکاونٹ بھی کھولنا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان کو ڈاکٹر تک رسائی،بچوں سے رابطوں کی سہولت دینے کا حکم
متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاونٹ ہونےکی تصدیق پرمبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔اعلامیے کے مطابق 30 ستمبر2023 یا اس سے قبل ریٹائرڈملازمین کو احکامات پر 15فروری سے قبل عملدرآمد کرناہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی، سلیمان صفدر کی رپورٹ میں انکشاف
رجسٹریشن کے لئے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی۔سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہونگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلباء کیلئے انٹرن شپ، ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفہ، رہائش کا اعلان
30 ستمبر 2023 یا اس سے قبل ریٹائرملازمین کوپنشن بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔




