آصف زرداری ،شہبازشریف

صدر آزادکشمیر کا انتخاب،صدرزرداری، وزیراعظم شہباز کی ملاقات مشاورت جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی اہم ملاقات، صدر آزادکشمیر کے انتخاب پر مشاورت کی گئی اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جیالا صدر لانے کا اعلان کرنے کے بعد آج وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کم عمری کی شادی کیخلاف نیا آرڈیننس نافذ،گورنرپنجاب نے منظوری دیدی

ذرائع کے مطابق ملاقات غزہ بورڈ پر پاکستان کے موقف ، مجموعی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میجر ہارون سفیر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی، علاقے میں جشن کا سماں

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی جانب سے بھی صدر آزادکشمیر کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد معاملہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت سے اٹھایا گیا ہےَ

مزید یہ بھی پڑھیں:کویت کا قومی دن، سرکاری اداروں میں 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

صدر مملکت آْصف علی زرداری نے ممکنہ طور پر صدر آزادکشمیر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی حمایت مانگی ہے جس کے بعد جیالا صدر لانے کی راہ ہموار ہو جائیگی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ،مشیر رانا ثنااللہ شامل تھے، اس کے علاوہ راجا پرویز اشرف بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Scroll to Top