کویت کا قومی دن، سرکاری اداروں میں 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

کویت (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر سرکاری اداروں میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں میسر ہوں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے تعطیل کا فیصلہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی، سلیمان صفدر کی رپورٹ میں انکشاف

سرکاری بیان کے مطابق تعطیلات بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری کو ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری وزارتوں، محکموں اور عوامی اداروں میں کام مکمل طور پر معطل رہے گا۔

کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے دن ہیں۔ اس طرح 25 اور 26 فروری کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ ملا کر ملازمین کو چار روزہ طویل تعطیلات میسر آئیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی پولیس کی 61 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، جوانوں سے حلف لیا گیا

سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا۔حکام کے مطابق وہ ادارے جو خصوصی آپریشنل ضروریات رکھتے ہیں۔

جیسے سکیورٹی، صحت اور دیگر اہم خدمات کے شعبے، عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تعطیلات کا انتظام خود کریں گے۔ تاکہ ضروری خدمات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں

تعطیلات کویت کے 65ویں قومی دن اور 35ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منائی جا رہی ہیں۔ جو ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کے حامل مواقع ہیں۔

Scroll to Top