انٹرنیٹ،موبائل فون کی ناقص سروس،وفاقی محتسب کا نوٹس،رپورٹ طلب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی محتسب ریجنل آفس مظفرآباد میں آج سپیشل کمیونیکیشن آرگنازیشن (ایس سی او) کے خلاف کی جانے والی چھیاسی شکایات جو کہ حویلی کہوٹہ اور ہجیرہ پونچھ سے متعلق تھیں۔ جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے خلاف پانچ شکایات کی سماعت ہوئی۔

سماعت وفاقی محتسب آزادکشمیر کے ایڈوائزر سردار جاوید ایوب نے کی اس موقع پر ایس سی او کی طرف سے پروجیکٹ منیجر مسٹر عامر کیانی اور انجینئر طاہر پیش ہوئے ۔

سٹیٹ لائف کی طرف سے ڈپٹی منیجر ابو زر خٹک اور اسٹیٹ منیجر(قانون) دانش وقار انصاری پیش ہوئے۔ پہلے ایس سی او کے خلاف کی جانے والی شکایات کی سماعت ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی سپیکر کیخلاف جلد تحریک عدم اعتمادلائیں گے،سردار تنویر الیاس

جس میں شاکیان کا اظہار تھا کہ ان کے علاقے میں ایس سی او کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ وفون سروس غیر معیار ی ہے اور مہنگے پیکچز لینے کے باوجود نہ تو صحیح طور پر فون کال کی جاسکتی ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ سروس کام کرتی ہے۔

شاکیان کا کہنا تھا کہ مہنگے پیکچیز خریدنے کے باوجود فراہم کردہ سروس سے مطمئن نہ ہیں۔ اس کے علاوہ اکژ پیکچیز اپنے مقررہ وقت سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں اور اس بارے میں ایس سی او کے مقامی دفاتر کو آگاہ کیا جاتا ہے لیکن شنوائی نہیں ہوتی ہے۔

جس پر عامر کیانی پروجیکٹ منیجر نے بتایا کہ ایس سی او اپنے انفراسٹریکچر کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بہت سارے علاقوں میں نئے ٹاورز کی تنصیب عمل میں لائی جاچکی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فائبر پر منتقلی کا کام جاری ہے

جسکی وجہ سے جلد ہی ازادکشمیر کے دور دراز علاقوں میں بھی فون سروس اور انٹرنیٹ سروس کا معیار بہت بہتر ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیولر نیٹ ورک کو توسیع دینے کیلئے مزیدکمپنیاں آزادکشمیر میں آرہی ہیں جس کے نتیجے میں مقابلے کاماحول پیدا ہوگا اور تمام سیولر کمپینز اپنے صارفین کی توقعا ت کے مطابق معیار کو بہتر اور برقرار رکھیں گی۔

سٹیٹ لائف کی سماعت کرتے ہوئے ایڈوائزر وفاقی محتسب نے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس مسٹر نسیم قریشی کو ہدایت کی کہ وہ اندر دس ایام متاثرہ پالیسی ہولڈرز کی اصل رقم بمعہ منافع کی ادائیگی و پالیسی نمبرز اور بینک تفصیلات فراہم کرے

اس موقع پراسٹیٹ لائف کے نمائندے مسٹر ابو زر خٹک کو ہدایت جاری کی گئیں کہ پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ملازمین کی پالیسیز کیخلاف موصول ہونے والی پریممیم کی تفصیلات اپنی سطح سے مرتب کرتے ہوئے معاملہ یکسو کیا جائے۔

علاوہ ازیں اس معاملہ کو یکسونہ کرنے والے اہلکاران کا تعین کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Scroll to Top