مظفرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کی بڑی کارروائی، 3 ورکشاپس ایک دکان سیل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر ،ڈی ایس پی ٹریفک شجاع گیلانی تجاوزات کیخلاف ان ایکشن، انتظامیہ کا ہمراہ نفری گھڑی پن اور دومیل ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی۔

اس دوران تین موٹر سائیکل ورکشاپس اور ایک مرغ فروش جو کہ مین روڈ پر قابض تھے ان کے خلاف پی پی سی دفعہ 133 کے تحت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سیل کر دیا گیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاوید باجوہ گر کر زخمی ، ہسپتال داخل

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ اور سڑکیں عام ادمی کے استعمال کی ہیں جنہیں کھلا رکھنا ہمارا اخلاقی اور سرکاری فریضہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 آکشن:کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا کام جس سے عام ادمی کے حقوق متاثر ہوتے ہیں اس کے خلاف سخت تادیبی بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سے قبل مظفرآباد شہر میں تجاوزات کیخلاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ نے موثر اقدامات اٹھائے تاہم مختلف کارروائیوں کے بعد صورتحال جوں کی توں رہی

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 آکشن:کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات اور مہنگائی کیخلاف موثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کے طوفان کو روکا جاسکے

مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر اور ڈی ایس پی ٹریفک شجاع گیلانی نے نفری کے ہمراہ گھڑی پن اور دومیل کے علاقوں کا دورہ کیا، جہاں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی دکانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران تین موٹر سائیکل ورکشاپس اور ایک مرغ فروش کی دکان، جو مین شاہراہ پر قبضہ کر کے کاروبار کر رہے تھے، کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 133 کے تحت سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ اور سڑکیں عوام کے استعمال کے لیے ہیں، جنہیں کھلا رکھنا انتظامیہ کی اخلاقی اور سرکاری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایسا عمل جو شہریوں کے حقوق متاثر کرے گا، اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی جاری رہے گی۔

Scroll to Top